دربھنگہ:ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں آر جے ڈی کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر للت یادو نے کہا کہ عام انتخابات میں ووٹرز کو جذبات سے نہیں بلکہ عقلمندی سے کام لینا ہوگا۔ عام لوگوں کی مدد سے ہی بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو اکھاڑ پھینکنے کی کوشش کرنی ہوگی۔ ضلع کی مختلف تحصیلوں میں راشٹریہ جنتا دل کے قومی اعلان پر ریاست گیر امبیڈکر مباحثے کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر دربھنگہ ضلع کے صدر بلاک کے جیوچھ گھاٹ ہائی اسکول کے احاطے میں بھی ایگزیکٹیو بلاک صدر کفیل احمد کی صدارت میں محکمہ پی ایچ ڈی کے وزیر للت کمار یادو، سابق آر جے ڈی ضلع صدر، آر جے ڈی لیڈر سنیتی رنجن داس، بدر عالم بدر، جے پرکاش منڈل، موہن یادو موجود تھے۔
اس موقع پر وزیر للت یادو نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لالو یادو کی سر پرستی میں سماج کے تمام طبقوں کو بنیادی تعلیم کی راہ ہموار کرنے، لوگوں کو متحد کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ نتیش کمار اور تیجسوی یادو کی قیادت میں پورا ملک بہار کی طرف دیکھ رہا ہے۔ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں اپوزیشن کے اتحاد کو مضبوط کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔