اردو

urdu

ETV Bharat / state

MIM Candidate By Election کڑھنی اسمبلی ضمنی انتخاب، مجلس اتحادالمسلمین نے اپنے امیدوار کا اعلان کردیا - گلے ماہ پانچ دسمبر کو بہار کے مظفرپور ضلع

پانچ دسمبر کو مظفرپور ضلع کے کڑھنی اسمبلی میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے لئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے بھی اپنے امیدوار کے نام کا اعلان کر دیا ہے. کڑھنی نشست پر ایم آئی ایم کی جانب سے غلام مرتضیٰ انصاری امیدوار ہوں گے. یہاں ایم آئی ایم کے امیدوار کھڑا ہونے کے بعد اب مقابلہ دلچسپ ہونے کا امکان ہےMIM Candidate By Election

کڑھنی اسمبلی ضمنی انتخاب کے لئے مجلس اتحاد المسلمین نے امیدوار کے نام کا اعلان کیا
کڑھنی اسمبلی ضمنی انتخاب کے لئے مجلس اتحاد المسلمین نے امیدوار کے نام کا اعلان کیا

By

Published : Nov 16, 2022, 5:31 PM IST

پٹنہ: اگلے ماہ پانچ دسمبر کو بہار کے مظفرپور ضلع کے کڑھنی اسمبلی میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے لئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے بھی اپنے امیدوار کے نام کا اعلان کر دیا ہے. کڑھنی نشست پر ایم آئی ایم کی جانب سے غلام مرتضیٰ انصاری امیدوار ہوں گے. یہاں ایم آئی ایم کے امیدوار اتارنے کے بعد اب مقابلہ دلچسپ ہوگیا ہے، یہاں پہلے ہی این ڈی اے اور عظیم اتحاد کے امیدوار کے درمیان مقابلہ سمجھا جا رہا تھا. MIM Announce Candidate Name For By Election In Muzaffarpur Bihar

اخترالایمان اپنی رہائش گاہ پر منعقد پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کڑھنی اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخابات کے لئے سماجی کارکن غلام مرتضیٰ انصاری کو پارٹی کا امیدوار بنانے کا اعلان کیا۔ انہیں پارٹی کا ٹکٹ بھی سونپا.

اخترالایمان نے کہا کہ ایم آئی ایم ایک مضبوط سیاسی پارٹی کی حیثیت سے انتخابی میدان میں اترے گی اور سبھی محروم و مظلوم طبقوں کی حمایت حاصل کرے گی. کسی کو ہرانے یا جتانے میں ایم آئی ایم کی کوئی دلچسپی نہیں ہے، مگر ہم حصہ داری کی لڑائی لڑ رہے ہیں اور پوری مضبوطی کے ساتھ انتخابی میدان میں اترے ہیں.

یہ بھی پڑھیں:Nazre Alam Joins AIMIM دربھنگہ کے سماجی کارکن نظر عالم اپنے حامیوں کے ساتھ ایم آئی ایم میں شامل

اخترالایمان نے کہا کہ گوپال گنج میں ہم نے اپنی موجودگی کا احساس دلایا ہے. عوام کا مطالبہ ہے کہ ہم کڑھنی اسمبلی سے بھی اپنا امیدوار اتارے اور جس طرح سے لوگ حمایت دے رہے ہیں اس سے ہماری جیت یقینی ہیں.

امیدوار غلام مرتضیٰ انصاری نے کہا کہ پارٹی جس بھروسہ کے ساتھ مجھے امیدوار بنا کر انتخابی میدان میں اتار رہی ہے میری پوری کوشش ہوگی کہ جیت کر یہ سیٹ پارٹی کے جھولی میں ڈالوں.MIM Announce Candidate Name For By Election In Muzaffarpur Bihar

ABOUT THE AUTHOR

...view details