اردو

urdu

ETV Bharat / state

انسانی زنجیر میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ بھی ’جل جیون ہریالی‘ ، شراب بندی، کم سنی کی سادی اور جہیز جیسی لعنت کے خلاف 19جنوری کو بنائی جانے والی انسانی زنجیر کی کامیابی کے لیے مسلسل بیداری مہم چلائی جا رہی ہے۔

Millions of people are expected to participate in the human chain in bihar
انسانی زنجیر میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع

By

Published : Jan 18, 2020, 12:16 PM IST

اس کے لیے مختلف طریقوں سے انسانی زنجیر کے بارے میں عوام کو جانکاری دی جا رہی ہے، جس کے تحت آج دربھنگہ ضلع کے کرپوری چوک پر بڑے پیمانے پر ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

انسانی زنجیر میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع

اس پروگرام میں محکمہ آئی سی ڈی ایس کے افسران اور سیکڑوں کی تعداد میں آنگن باڑی کارکنان وغیرہ بھی شامل تھیں اس پروگرام کا افتتاح کلکٹر دربھنگہ نے شمع روشن کرکے کیا، وہیں اس دوران فنکاروں نے ترغیبی نغمہ سناکر بھی لوگوں کو بیدار کرتے نظر آئے -

انسانی زنجیر میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع

اس پروگرام کی قیادت ڈی پی او آئی سی ڈی ایس الکا امرپالی کر رہیں تھی وہیں اسی پروگرام کے تحت دیر شام کینڈل جلاکر بھی لوگوں کو بیدار کیا گیا ۔

وہیں اس دوران دربھنگہ کے ایس ایم تیاگ راجن نے کہا کہ جل جیون ہریالی مہم کے تحت شراب بندی وغیرہ کی حمایت میں بڑے پیمانے پر انسانی زنجیر 19جنوری 2020کو بنائی جائے گی۔

یہ 11بجکر تیس منٹ سے 12 بجے کے درمیان بنائ جائے گی۔

جس میں دربھنگہ میں تقریباً 468 کلومیٹر میں یہ انسانی زنجیر بنائ جائے گی۔

گذشتہ برس 2017 اور 2018 میں جو انسانی زنجیر بنائی گئی تھی، اس سے یہ کم نہیں امید کرتا ہوں اس سے بھی بہتر ہو سکتی ہے-

اس کے لیے سبھی تحصیل میں زور سور سے تیاری کی جا رہی ہے کئ طرح سے لوگوں کو بیدار کیا جا رہا ہے لوگوں میں اسے لیکر جوس خروش دیکھا جا رہا ہے-

اس میں کئی لاکھ لوگوں کے شرکت کرنے کی امید کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details