اردو

urdu

By

Published : Jun 2, 2020, 5:02 PM IST

ETV Bharat / state

دربھنگہ: پاگ چادر دے کر مزدوروں کا خیر مقدم

کورنٹائن کیمپ میں 14 دن پورا کرنے والے مہاجر مزدوروں کو متھلا کے انوکھے رسم رواج کے مطابق پاگ چادر وغیرہ دے کر الوداع کیا جا رہا ہے۔

دربھنگہ: پاگ چادر دے کر مزدوروں کا خیر مقدم
دربھنگہ: پاگ چادر دے کر مزدوروں کا خیر مقدم

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد مسلسل برھتی ہی جا رہی ہے۔ وہیں تارکین وطن مزدوروں کے آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ کورنٹائن کیمپ میں 14 دن رہنے کے بعد مہاجر مزدوروں کو گھر بھیجا جا رہا ہے۔

دراصل دربھنگہ کورنٹائن کیمپ میں 14 دن پورا کرنے والے مہاجر مزدوروں کو متھلا کے انوکھے رسم رواج کے مطابق پاگ چادر وغیرہ دے کر الوداع کیا جا رہا ہے۔

دربھنگہ: پاگ چادر دے کر مزدوروں کا خیر مقدم

منگل کے روز دربھنگہ ضلع کے بینی پور تحصیل کے پوہدی مڈل اسکول کورنٹائن کیمپ سے 50 مہاجر مزدوروں کو متھلا رسم رواج کے مطابق پاگ چادر دے کر ان کا خیر مقدم کیا گیا۔

وہیں اب دربھنگہ ضلع میں کل مثبت مریضوں کی تعداد بڑھ کر 111 ہو گئی ہے۔ جس میں اچھی بات یہ ہے کہ 60 مثبت مریض اب پوری طرح سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ 'بہار میں کورونا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے۔ پیر کو 104 نئے معاملات کی تصدیق ہونے کے بعد ریاست بھر میں اب کل پازیٹیو مریضوں کی تعداد بڑھ کر 4049 ہوگئی ہے ۔ اس وائرس کی وجہ سے اب تک 23 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

وہیں ریاست بھر میں لاک ڈاؤن 5.0 نافذ کر دیا گیا ہے۔ تاہم مرکزی حکومت کی ہدایت کے بعد اس بار بہت سارے علاقوں میں بہت نرمی دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details