اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن: 15 ٹرینیں تارکین وطن مزدوروں کو لے کر بہارآئیں گی

ہریانہ سمیت کئی ریاستوں سے ہفتے کے روز 15 ٹرینوں کے ذریعہ 18 ہزارسے زیادہ افراد کے بہار آنے کی اطلاع ہے، وہیں یکم مئی سے 7 مئی تک اب تک 62،274 افراد 53 ٹرینوں سے بہار آ چکے ہیں۔

لاک ڈاؤن: 15 ٹرینیں تارکین وطن مزدوروں کو لے کر بہار آئیں گی
لاک ڈاؤن: 15 ٹرینیں تارکین وطن مزدوروں کو لے کر بہار آئیں گی

By

Published : May 9, 2020, 4:06 PM IST

ملک کی مختلف ریاستوں سے بہار کے مزدوروں کے واپس آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق 'بہار میں بہت ساری ٹرینیں ہریانہ سمیت کئی ریاستوں سے آئیں گی۔ ہفتے کے روز 15 ٹرینوں میں 18،115 افراد کے آنے کی اطلاع ہے۔'

وہیں یکم مئی سے 7 مئی تک اب تک 62،274 افراد 53 ٹرینوں سے بہار آ چکے ہیں۔

سکریٹری اطلاعات نے بتایا کہ 'وزارت خارجہ نے بیرون ملک سے بہار واپس آنے والے لوگوں کے بارے میں ریاستی حکومت کو آگاہ کیا ہے۔ 2075 افراد بیرون ممالک سے بہار واپس آئیں گے۔ جن میں سے 632 افراد یوکرین سے، 480 بنگلہ دیش سے اور 360 عمان اور دوسرے ممالک سے آئیں گے۔ یہ تمام افراد گیا پہنچیں گے۔ گیا میں انہیں کورنٹائن کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ تاہم ان کی آمد کی تاریخ کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

وہیں راجستھان کے کوٹا میں بہار کے 8000 مزدور پھنسے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے بعد یہ مزدور اپنی روزی کھو بیٹھے ہیں۔ ایسی صورتحال میں یہ مزدور حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ انہیں بھی طلبا کی طرح گھر بھیج دیا جائے۔

کوٹا سے اب تک 10 ٹرینیں طلباء کو لے کر روانہ ہوچکی ہیں۔ لیکن مزدوروں کے لئے ایک بھی ٹرین روانہ نہیں ہوئی ہے۔ ایسی صورتحال میں جمعہ کے روز کچھ مزدور سڑکوں پر اتر آئے اور ناراضگی کا اظہار کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details