اردو

urdu

ETV Bharat / state

چالیس ٹرینوں میں سوار ہزاروں مزدور آج بہار پہنچیں گے - traveling to bihar

کورونا وائرس کے سبب مسلسل لاک ڈاؤن میں تو سیع کیے جانے سے مہاجر مزدوروں کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ بہار اور اترپردیش کی سرحد پران مہاجر مزدوروں کے پہنچنے کا اطمینان ضرور ہے لیکن یہاں پہنچ کر بھی ان کی جدوجہد جاری ہے۔

Breaking News

By

Published : May 16, 2020, 9:21 AM IST

بھارت کی دیگر ریاستوں میں ریاست بہار کے پھنسے تقریبا 60 ہزار 167 مہاجر مزدور 40 ٹرینوں کے ذریعے ریاست بہار لوٹیں گے۔

آپ کو بتا دیں کہ جمعرات کے روز 34 اسپیشل ٹرینوں سے تقریبا 46 ہزار مزدور بہار واپس آئے تھے۔ جہاں سے سبھی کو بسوں کے ذریعے قرنطینہ روانہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مرکزی حکومت اس بات پر غور کررہی ہے کہ ملک میں جاری لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کی جائے یا نہیں؟ ریاستوں نے اپنے حالات کے مطابق مرکز کو تجاویز بھیجی ہیں۔

بہار حکومت نے مرکز کو ایک تجویز بھیجی ہے کہ بہار میں لاک ڈاؤن کو 31 مئی تک بڑھایا جائے۔

بہار حکومت نے مرکز کو ایک خط لکھا کہ 'مہاجر مزدوروں کی ایک بڑی تعداد بہار آرہی ہے۔ اگر ریاست میں لاک ڈاؤن جاری رہا تو ان مزدوروں کی نگرانی کرنا آسان ہوجائے گا۔ نیز جن علاقوں میں مزدوروں کے لئے قرنطینہ قائم کیے گئے ہیں انہیں ریڈ زون قرار دیا جائے۔

اپنے اور اپنے اہل خانہ کے مستقبل کی فکر میں بہار کے ضلع سپول دہلی سے پیدل آنے والی حاملہ خاتون کسی طرح محفوظ طریقے سے گوپال گنج پہنچیں لیکن جب درد شروع ہوا تو تکلیف بڑھتی گئی تاہم بعد میں صدر اسپتال میں بچے کی ولادت ہوئی۔ فی الحال دونوں سلامت اور صحت مند ہیں۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے تاجروں کو بھی معاشی بحران کا سامنا ہے۔ ٹیکسٹائل کے تاجر اپنا کاروبار تبدیل کرتے ہوئے سڑکوں پر ماسک سینیٹائزر اور پی پی ای کٹس فروخت کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

ملک میں لیچی کی سب سے بڑی پیداوار مظفر پور میں ہوتی ہے۔ تقریبا 10 ہزار ہیکٹر میں لیچی کی کاشت ہوتی ہے۔ لیکن اس تیزی سے پھیلتے کورونا انفیکشن نے لیچی کاروبار کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔ دراصل لاک ڈاؤن کے درمیان لیچی کا کاروبار کس طرح کرنا چاہئے؟ یہ سوال کسانوں کو بہت پریشان کررہا ہے۔

پٹنہ صاحب سے سابق ممبر پارلیمنٹ و بالی ووڈ کےمعروف اداکار شتروگھن سنہا کی بیٹی سوناکشی سنہا بھی کورونا وائرس متاثرین کی مدد کے لیے آگے آئی ہیں۔

شتروگھن سنہا نے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کر اس بارے میں معلومات دی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنے 'آرٹ ورک' کی نیلامی کریں گی جس میں مزدوروں کی مدد کے لئے پینٹنگز ، خاکے اور ڈیجیٹل پرنٹ ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details