اردو

urdu

ETV Bharat / state

Chirag Paswan on Mid Term Election بہار میں وسط مدتی انتخابات جلد ہوں گے - رکن پارلیمنٹ چراغ پاسوان

چراغ پاسوان اتوار کو بودھ گیا پہنچے جہاں کارکنان نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ اس دوران پریس کانفرنس چراغ پاسوان نے کہا کہ بہار میں بہت جلد وسط مدتی انتخابات ہوں گے اس کا بگل بج چکا ہے۔Chirag Paswan On Mid Term Election

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 28, 2022, 10:39 PM IST

گیا: لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس پاسوان) کے قومی صدر اور رکن پارلیمان چراغ پاسوان نے کہا کہ بہار میں بہت جلد وسط مدتی انتخابات ہوں گے۔ چراغ پاسوان اتوار کو بودھ گیا پہنچے تھے۔Chirag Paswan On Mid Term Election

رکن پارلیمنٹ چراغ پاسوان نے کہا کہ جس طرح سے تضاد کی حکومت بنی ہے وہ زیادہ دیر چلنے والی نہیں ہے۔ اس کے لیے ان کی پارٹی کا تین روزہ تربیتی کیمپ 24، 25 اور 26 ستمبر کو منعقد کیا گیا ہے، جس میں ریاست سے لے کر بلاک سطح تک پارٹی کے تمام شاخوں کے صدور اور کارکنان شامل ہوں گے۔ جس میں پارٹی کی پالیسی حکمت عملی اور کامیابیوں پر بات کی جائے گی۔ حالیہ دنوں میں بہار میں جس طرح سے سیاسی سماجی ہلچل ہوئی، اس پر بھی تفصیل سے بات کی جائے گی۔ آنے والے وسط مدتی انتخابات میں پارٹی کی حکمت عملی کیا ہوگی؟ اس پر بھی بات کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر تبصرہ کرتے ہوئے پاسوان نے کہا کہ وہ پہلے کہتے تھے کہ جنگل راج کے 15 سال کیسے تھے۔ یہ اپنے باپ سے پوچھو، لیکن یہ پارٹی جسے نتیش کمار جنگل راج کے نام پر کوستے تھے، اس کے ساتھ مل کر حکومت بنائی اور وزیر اعلیٰ بن گئے۔ جو وزیر اعلیٰ اپنی بات پر قائم نہیں رہ سکے، وہ اپنی ساکھ کھو چکے ہیں۔ ایسے میں اب یہ حکومت زیادہ دیر چلنے والی نہیں ہے۔

چراغ پاسوان مزید نے کہا کہ 'میں ایک ماہر موسمیات کا بیٹا ہوں۔ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ نتیش کمار جلد ہی عظیم اتحاد میں شامل ہوں گے اور ایسا ہی ہوا۔ اب میں یہ بھی کہتا ہوں کہ آنے والے 6 سے 8 ماہ میں بہار میں وسط مدتی انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس موقع پر ایل جے پی کے قومی سکریٹری اروند کمار سنگھ، ضلع صدر دلیپ سنگھ، کرشنا یادو، کملیش شرما، ستیندر شرما، سنجے رویداس خاتون لیڈر ریتا گہلوت، منا پاسوان اور کئی دیگر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Dalit Boy Beaten By Teacher دلت طالب علم کی پٹائی اور موت پر چراغ پاسوان برہم

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details