اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کی پیشن گوئی

بہار محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے سیمانچل کے ضلع ارریہ سمیت نیپال سے متصل دیگر اضلاع میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران شدید بارش اور آسمانی بجلی گرنے کی پیش قیاسی کی ہے۔

Met sounds heavy rainfall alert in Bihar till September 26
بہار کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کی پیش قیاسی

By

Published : Sep 23, 2020, 1:09 PM IST

پٹنہ میں واقع محکمہ موسمیات کے مرکز سے جاری بیان کے مطابق ارریہ، پورنیہ، کشن گنج، کٹیہار ، سہرسا، سپول، مدھے پورا، مدہوبنی، دربھنگہ، مشرقی چمپارن، سیوان، سارن، مظفرپور، ویشالی، شیوہر، سمستی پور و دیگر علاقوں میں شید بارش کا امکان ہے۔

بہار کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کی پیش قیاسی

بہار کے مختلف علاقے ارریہ، پورنیہ، کشن گنج ،کٹیہار، مشرقی چمپارن، سیوان، سارن، مدہوبنی، مظفرپور، ویشالی، شیوہر اور سمستی پور میں پہلے سے ہی سیلاب کی زد میں ہیں جبکہ یہاں مزید بارش کے سبب صورتحال تشویشناک ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے سائنس داں پربھات کمار نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بجلی کی آواز سن کر پختہ مکانات میں پناہ لیں اور کھلی جگہوں میں جانے سے پرہیز کریں۔

ادھر محکمہ کی پیشین گوئی کے بعد ارریہ میں تیز ہوائیں اور بارش کا سلسلہ جاری ہیں جس کی وجہ سے یہاں معمول کی زندگی متاثر ہوئی ہے اور لوگ گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔ بارش کی وجہ سے ضلع کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا اور ندی میں پانی سطح میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ جوکی ہاٹ، رانی گنج ، بھرگامہ، سکٹی، فاربس گنج علاقے کے پرمان، مہانندہ، کنکئی اور داس ندیوں میں پانی کا بہاؤں تیز ہوگیا ہے۔

حکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری کئے جانے کے بعد عوام بھی چوکسی اختیار کئے ہوئے ہیں اور ندی کے کنارے آباد لوگوں کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details