پٹنہ: امارت شرعیہ کے صدر مفتی حضرت مولانا سہیل احمد قاسمی کی جانب منسوب کردہ ایک خط بنام مولانا رضوان احمد قاسمی منورا شریف سمستی پور کا سوشل میڈیا پر آج وائرل ہوا ہے، جس میں نائب امیر شریعت کی نامزدگی پر کئی سوالات کھڑے کئے گئے ہیں۔
جاری کردہ خط میں مولانا سہیل احمد قاسمی کا نام درج ہے، تاہم اس پر کوئی دستخط نہیں ہے۔ مذکورہ خط وائرل ہونے کے بعد سے موضوع بحث ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری کردہ خط کے تعلق سے جب صدر مفتی مولانا سہیل احمد قاسمی سے پوچھا گیا تو انہوں نے صاف طور سے انکار کرتے ہوئے اس سے لاعلمی کا اظہار کیا۔