اردو

urdu

ETV Bharat / state

پٹنہ: آر جے ڈی کے اراکین اسمبلی کی نائب وزیراعلی سے ملاقات - اراکین اسمبلی کی نائب وزیراعلی سے ملاقات

راشٹریہ جنتادل کے تین اراکین اسمبلی آج نائب وزیر اعلی تارکیشور پرساد سے ملاقات کرنے ان کے رہائش گاہ پہنچے تھے، جس کے بعد سے بہار میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہے۔

اراکین اسمبلی کی نائب وزیراعلی سے ملاقات
اراکین اسمبلی کی نائب وزیراعلی سے ملاقات

By

Published : Feb 2, 2021, 5:22 PM IST

بہار کی سیاسی سرگرمی پھر سے ایک بار عروج پر ہے۔ راشٹریہ جنتادل کے تین اراکین اسمبلیسے ملاقات کے بعدریاست کے نائب وزیر اعلی تارکیشور پرسادنے کہا کہ 'اس میٹنگ کا مطلب بہت کچھ ہو سکتا ہے، لیکن ابھی سیاسی کھچڑی پکنے دیا جائے۔

اسی کے ساتھ نائب وزیر اعلی تارکیشور پرساد نے یہ بھی کہا کہ یہ تمام اراکین اسمبلی نے اپنے علاقے کے مسئلے کے سلسلے میں ہم سے ملاقات کی ہے۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ ہم ہر منگل کو جنتا دربار لگاتے ہیں۔ جس میں لوگ اپنی پریشانیوں کو لے کر ہم سے بات کرتے ہیں۔ لیکن جب تین اراکین اسمبلی ملنے آئے تو ہم نے ان سے الگ سے بات کی۔ تمام اراکین اسمبلی صرف اپنے کام کے لئے ہم سے ملنے آئے تھے۔

تارکیشور پرساد نے مزید کہا کہ اگر کوئی ایم ایل اے بھارتیہ جنتا پارٹی کے خیالات کی حمایت کرتا ہے یا ہم سے ملنا چاہتا ہے تو ہم ان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

کابینہ کی توسیع سے متعلق ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ 'کابینہ میں توسیع کرنا وزیراعلیٰ کا حق ہے اور بہت جلد ہم سب بیٹھ کر کابینہ کی توسیع کریں گے۔'

وہیں، نائب وزیر اعلی تارکیشور پرساد سے ملاقات کے بعد آر جے ڈی کے اراکین اسمبلی نے بتایا کہ اس ملاقات کا کوئی سیاسی پہلو نہیں ہے۔

واضح رہے کے راسٹریہ جنتا دل کے راکین اسمبلی وبھا دیوی، جو سابق ایم ایل اے ، راج بلبھ یادو کی اہلیہ ہیں۔ اور مدھے پورہ سے ایم ایل اے چندرشیکھر، جگدیش پور کے ایم ایل اے رام بشن سنگھ ڈپٹی سی ایم سے ملنے پہنچے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details