اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانگریس نے میرا کمار کو سہسرام سے امیدوار بنایا - امیدوار

کانگریس نے جمعہ کو پارٹی کی سینئر لیڈر اور سابق لوک سبھا اسپیکر میرا کمار کو بہار کے سہسرام لوک سبھا سیٹ سے جبکہ رنجیتا رنجن کو سپول سے امیدوار اعلان کیا ہے۔

میرا کمار

By

Published : Mar 29, 2019, 1:30 PM IST

میرا کمار اور رنجیتا رنجن کو کانگریس کی آج جاری 14 ویں فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
کانگریس کی سینٹرل الیکشن کمیٹی اور پارٹی کے جنرل سکریٹری مکل واسنک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بہار سے سات، اڑیسہ سے ایک اور اتر پردیش سے ایک امیدوار کا اعلان کیا گیا جس میں مہاراج گنج کے امیدوار کو بدلا گیا ہے۔
اس سے پہلے جمعہ کو کانگریس نے ممبئی ( شمال) لوک سبھا سیٹ سے اداکارہ ارمیلا ماتونڈكر کو امیدوار بنایا ہے۔ کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اب تک 305 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details