اردو

urdu

By

Published : Nov 14, 2019, 11:47 PM IST

ETV Bharat / state

منتخب طلباء نے صدر جمہوریہ ہند سے ملاقات کی

اٹل اختراعاتی تجربہ گاہوں سے متعلق میراتھن 2018 کے تحت منتخبہ اختراع کار طلباء نے صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند سے آج راشٹرپتی بھون میں ملاقات کی۔

صدر جمہوریہ

طلباء اختراع کاروں سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند نے اس امر پر مسرت کا اظہار کیا کہ یہ طلباء اختراع کار ملک بھر کے 2700 اسکولوں کے مجموعی طور پر 50 ہزار طلباء میں سے بہترین اختراع کار کے طور پر منتخب کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس بات پر حیرت زدہ ہیں کہ اس ملک کے بچے اگر انہیں غیرروایتی انداز میں غور وفکر کرنے کا موقع فراہم کرایا جائےتو کیا کچھ حاصل کرسکتے ہیں۔ آج ہمیں دنیا بھر میں مشکل چنوتیوں کا سامنا ہے تاہم ہمارے پاس ان کے جیسے نوجوان موجود ہیں جو ہم سے الگ ہٹ کر مختلف انداز میں سوچنے اور غور وفکر کرنے کیلئے تیار ہیں اور اسی کے توسط سے وہ ان مسائل کاحل بھی نکالنا چاہتے ہیں۔

اٹل اختراعاتی مشن اور اٹل اختراعاتی تجربہ گاہوں کے ذریعے کیے گئے کام کی ستائش کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ ہمیں ایک ایسا سازگار ایکونظام فراہم کرانا ہے جہاں یہ نوجوان اذہان جو اختراعات کریں، اسے پروان چڑھایا جاسکے، ا س کی پذیرائی ہوسکے۔ ان بچوں کو اختراع اور جدیدکاری کے عمل میں حوصلہ افزائی فراہم کرکے ہم ایک ایسی نسل کو پروان چڑھا رہے ہیں جو خودکفیل اور وسائل سے مالامال ہوگی۔ ایک ایسی نسل جو خود روزگار فراہم کرنے والی ہوگی نہ کہ روزگار تلاش کرنے والی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان بچوں کو دیکھنے سے یعنی ان لڑکوں اور لڑکیوں کو دیکھنے سے ایسا لگتا ہے کہ ایک دن یہ لوگ کامیاب صنعت کار بنیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details