ریاست کی سبھی سیاسی پارٹیوں نے ذات پر مبنی مردم شماری کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا تھا۔ اور اس تعلق سے بہار اسمبلی نے متفقہ طور پر تجویز پاس کرکے مرکزی حکومت کو کئی برس پہلے بھیجا تھا۔ گذشتہ مانسون اجلاس کے دوران بھی اس کا مطالبہ تمام حزب مخالف رہنماؤں نے کیا تھا۔ حزب اختلاف کے رہنما نے مشترکہ طور پر وزیراعلٰی سے ملاقات کر ایک میمورنڈم بھی پیش کیا تھا۔ اس کے بعد وزیراعلٰی نتیش کمار نے وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر اس تعلق سے ملنے کا وقت مانگا تھا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے آئندہ 23 اگست کو دن میں 11 بجے ان رہنماؤں سے ملنے کا وقت دیا ہے۔
پی ایم مودی نے نتیش کے خط کا جواب دیا، 23 اگست کو میٹنگ طے وہیں وزیراعلٰی نتیش کمار نے ریاست کے گورنر پھاگو چوہان سے ملاقات کی۔ اُنہوں نے اس ملاقات کو ریاست کی یونیورسٹیوں میں وائس چانسلروں کی بحالی سے متعلق کئی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ گورنر ہاوس سے نکلنے کے بعد وزیراعلٰی نتیش کمار نے بتایا کہ 'وزیراعظم نریندر مودی کو ملاقات کے لئے لکھے خط کا جواب آیا ہے'۔
پی ایم مودی نے نتیش کے خط کا جواب دیا، 23 اگست کو میٹنگ طے وزیراعظم نے ان تمام رہنماؤں کو آئندہ 23 اگست کو دن میں 11 بجے ملنے کا وقت دیا ہے۔ وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے وفد میں تمام حزب اختلاف کی پارٹیوں کے نمائندے شامل ہوں گے۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو بھی اس میٹنگ میں شامل رہیں گے۔
مزید پڑھیں:غریبوں کی فلاح کے لیے بہتر کام کررہی ہے نتیش حکومت: کشواہا
وزیر اعلٰی نے کہا کہ تمام رہنماؤں کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ ملنے والے رہنماؤں کی فہرست بھی وزیر اعظم کو بھیج دی گئی ہے۔ وزیر اعلٰی نے کہا کہ حزب اختلاف کے رہنماؤں نے ہی ان سے مل کر وزیر اعظم سے ملاقات کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ وزیراعلٰی نتیش کمار سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے ذات پر مبنی مردم شماری کی بات کہی تھی۔