کشن گنج ضلع کے ڈی ایم ڈاکٹر آدتیہ پرکاش کی صدارت میں محرم کے مدنظر قانونی نظم و نسق کو لیکر ڈی ایم کے دفتر میں ایک ورچول میٹنگ منعقد کی گئی، جس میں ضلع کے کئی اعلیٰ افسران ایس ڈی ایم و سبھی بلاک کے بلاک ڈویلپمنٹ افسران، سرکل افسران اور ضلع کے سبھی تھانہ انچارج نے ویڈیو کانفرسنگ کے ذریعہ شرکت کی۔ اس میٹنگ میں ایڈیشنل کلکٹر، سب ڈویژنل آفیسر، سب ڈویژنل پولیس آفیسر اور تمام ڈیپوٹیشن مجسٹریٹ موجود تھے۔
کشن گنج: محرم کے جلوس پر پابندی - ڈی جے بجاتے ہوئے پائے جانے پر
کشن گنج میں یوم عاشورہ سے متعلق ضلع انتظامیہ کی میٹنگ میں ڈی ایم نے کووڈ۔19 کے پیش نظر جلوس نکالنے پر پابندی لگانے کا حکم جاری کیا ہے۔ ڈی ایم نے اس تہوار کے دوران ڈی جے پر بھی پابندی نافذ کی ہے۔

کشن گنج: محرم کے جلوس پر پابندی
ویڈیو
واضح رہے کہ مشترکہ حکم سے حساس مقامات پر پولیس کی مناسب تعداد تعینات کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ اس کے علاوہ تمام تھانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 107 پی آر کے تحت مزید احتیاطی کارروائی کریں۔ حساس علاقوں میں گشت کے لیے اضافی تعداد میں پولیس فورس کے ساتھ مجسٹریٹ کو تعینات کیا جائے گا۔ اس موقع پر محرم کا تہوار پرامن طریقے سے منانے اور کووڈ پروٹوکول کی تعمیل کے لیے ضروری ہدایات دی گئیں۔