ملک بھر میں سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاج، دھرنے اور جلسے ہو رہے ہیں۔
'ملک کا مستقبل اور ہماری ذمہ داریاں' موضوع پر اجلاس اسی پس منظر میں ریاست بہار کے دربھنگہ ضلع کے اسماعیل گنج عیدگاہ احاطہ میں نو فروری بروز اتوار کی دیر شام ایک اجلاس عام کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع تھا 'ملک کا مستقبل اور ہماری ذمہ داریاں'۔
اجلاس عام کو آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری و ترجمان مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب نے خطاب کیا اس اجلاس عام کو آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری و ترجمان مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب نے خطاب کیا۔
اجلاس میں کثیر تعداد میں خواتین اور مرد حضرات شامل ہوئے اس موقع پر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری و ترجمان مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ 'اس وقت ملک اور اس کے آئین سے محبت رکھنے والے ہر شہری کو اپنی ذمہ داری سمجھنا اور ملک کی سالمیت، وقار اور عزت کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ضروری ہے۔
اجلاس میں کثیر تعداد میں خواتین اور مرد حضرات شامل ہوئے انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'اس ملک کی خدمت مسلمانوں نے 1200 برس تک کی ہے۔ ملک کے ہر شہری کو چاہئے کہ آپس میں اتفاق اور محبت کے ساتھ زندگی گزاریں۔'
اجلاس میں کثیر تعداد میں خواتین اور مرد حضرات شامل ہوئے۔