بہار کے گیا میں ہندوستانی عوام مورچہ سیکولر کی ویمن ونگ کی جانب سے منعقد کئے گئے اجلاس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مارچ میں ’یوم خواتین‘ کو شاندار پیمانہ پر منانے کا اعلان کیا گیا۔
بہار کے گیا میں ہندوستان عوامی مورچہ خواتین ونگ کا اجلاس گیا کے مانپور میں منعقدہ پارٹی اجلاس میں ہندوستانی عوام مورچہ سیکولر کی ریاستی صدر گیتا پاسوان اور ضلع صدر ڈاکٹر صبغت اللہ خان عرف ٹو ٹو خان نے شرکت کی۔
گیتا پاسوان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہری علاقوں میں پارٹی میں خواتین کی خاصی تعداد ہوتی ہے لیکن دیہاتی علاقوں میں خاتون کارکنوں کی کم تعداد ہوتی ہے۔ جبکہ پارٹی ہر علاقہ میں خواتین کی حصہ داری کو بڑھانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی عوام مورچہ سیکولر ریاستی حکومت میں شامل ہے ایسے میں پارٹی کی جانب سے خواتین کو بااختیار بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ریاستی صدر گیتا پاسوان نے مزید بتایا کہ 7 مارچ کو پٹنہ دفتر میں ’یوم خواتین‘ بڑے پیمانہ پر منعقد کیا جائے گا۔ جس میں ضلع گیا سے بھی بڑی تعداد میں خواتین کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔ پٹنہ میں منعقد ہونے والے پروگرام میں پارٹی کے قومی صدر و سابق وزیراعلیٰ جتین مانجھی، قومی جنرل سکریٹری و آبپاشی کے وزیر سنتوش مانجھی کے علاوہ کئی سینئر رہنما شرکت کریں گے۔