اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیمور: ضلع مجسٹریٹ کے ساتھ مذہبی رہنماؤں کی میٹنگ - religious places in kaimur

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں عبادت گاہیں کھولنے سے قبل ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے ایک اہم میٹنگ طلب کی گئی۔

ضلع مجسٹریٹ کے ساتھ مذہبی رہنماؤں کی میٹنگ
ضلع مجسٹریٹ کے ساتھ مذہبی رہنماؤں کی میٹنگ

By

Published : Jun 10, 2020, 5:14 PM IST

اس اجلاس میں یہ کہا گیا کہ کیمور ضلع کے تمام مذہبی ادارے رہنما اصول کے مطابق کھولے جائیں گے۔

کیمور میں اجلاس

تاہم کسی بھی حال میں ریڈ زون علاقے میں کوئی بھی مذہبی مقام نہیں کھولا جا ئے گا۔

کیمور

مقامی کلکٹریٹ کے میٹنگ ہال میں آج ضلع مجسٹریٹ کی صدارت میں مذہبی رہنماٶں کا اجلاس بلایا گیا۔

اس میں کووڈ 19 کی تشہیر اور قانون پر عمل آوری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کیمور کے ڈی ایم ڈاکٹر نول کشور چودھری نے اجلاس میں ضلع کے تمام اعلی عہدیداروں سے جاری کردہ رہنما اصول پر عمل کرانے کی تلقین کی۔

اس اجلاس کی خصوصی بات یہ تھی کہ انتظامی عہدیداروں کے اس اجلاس میں مختلف مقامات کے مذہبی رہنماؤں کو بھی بلایا گیا تھا۔

ڈی ایم نے بتایا کہ 'ہر حال میں مندر، مسجد اور دیگر مذہبی مقامات پر آنے والے عقیدت مند سماجی فاصلے کا خیال رکھیں گے۔ لوگ ایک دوسرے سے کم از کم 5 فٹ دور ہوں گے۔ یہی نہیں صرف ایسے ہی لوگ مندر میں داخل ہو سکیں گے جو رہنما اصولوں کے مطابق مقررہ عمر کی حد میں ہوں گے۔'

ضلع مجسٹریٹ نے صاف طور پر کہا کہ 'مندر ہو یا مسجد، خلاف ورزی کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details