اردو

urdu

ETV Bharat / state

روڈ سیفٹی کمیٹی گیا پارلیمانی حلقے کا اجلاس - officers given ideas for road safety

ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع کلکٹریٹ ہال میں روڈ سیفٹی کمیٹی کی جانب سے ایک اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سڑک حادثات کم کرنے کے لیے دیگر تجاویز پیش کی گئیں۔

روڈ سیفٹی کے لیے اجلاس
روڈ سیفٹی کے لیے اجلاس

By

Published : Feb 15, 2020, 8:06 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 11:24 AM IST

اس کی صدارت رکن پارلیمنٹ وجے کمار مانجھی نے کیی۔ میٹنگ میں مجموعی طور پر 12 ایجنڈوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں ضلع میں روڈ سیفٹی سرگرمیوں کی نگرانی، سڑک حادثات کے اعداد و شمار کی نگرانی، سڑک حادثات کی وجوہات کی نشاندہی اور اس کے روک تھام کی پہل کے لیے تبادل خیال کیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ حادثہ اموات کو کم کرنے کے لئے مخصوص اہداف کے ساتھ ضلع کے لئے روڈ سیفٹی ایکشن پلان تیار کیا جائے گا۔

گاڑیوں کی رفتار سے متعلق حدود اور ضلع میں اچھے لوگوں کی حوصلہ افزائی سمیت ضلع میں سڑک کی حفاظت مہم کو فروغ دینے کا کام کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ پروگرام میں کئی لوگوں نے اپنی تجاویز پیش کیں جس میں یوا پریاس کی جانب سے کہا گیا کہ بہار میں ہونے والے حادثات کی تعداد بھارت میں اتر پردیش کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ ہر سال تقریبا ایک ڈیڑھ لاکھ افراد سڑک حادثات میں ہلاک ہو رہے ہیں۔

میٹنگ میں تجویز پیش کی گئی کہ ڈرائیوروں کے لئے ڈرائیونگ ٹریننگ سنٹر کھولنا ضروری ہے، سڑک کے بیچ میں بجلی کے کھمبے کو ہٹانا ضروری ہے، ٹراما سنٹر ہونا ضروری ہے تاکہ حادثے کے شکار شخص کو حادثے کے 90 منٹ کے اندر ٹراما سنٹر پہنچایا جا سکے۔

اس سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ ابھیشیک سنگھ نے بتایا کہ انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج اور ہسپتال میں ٹراما سنٹر تعمیر کیا جا رہا ہے، جو حتمی شکل میں ہے، جلد ہی اس کا افتتاح کیا جائے گا۔

ڈوبھی کے قریب بھی ٹراما سنٹر کھولنے کا منصوبہ ہے۔ موٹر ٹریننگ اسکول کے لئے بھی ایک جگہ کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ بس ایسوسی ایشن کے صدر رام نریش سنگھ اور بس ایسوسی ایشن کے سکریٹری روی شنکر سنگھ نے بھی کئی اہم تجاویز پیش کیں۔ اس میں اہم سڑک کے گڑھے کو بھرنے اور ٹھوکر کی جگہ سے پہلے سائنز لگوانے کی تجویز پیش کی گئی۔

میٹنگ میں سابق وارڈ کونسلر لالجی پرساد نے زیبرا کراسنگ، یونپول اور وشنوپتھ مندر کے علاقے میں لٹکتے تار کی مرمت اور بڑے چوراہوں پر فلائی اوور بنانے کا مشورہ دیا۔ رکن پارلیمان نے بھوسنڈا سے فتح پور روڈ کے بریکر کو ٹھیک کرنے کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ دوسرے مقررین نے دن میں بڑی گاڑیوں کے داخلہ پر روک، ون وے ٹریفک رول پر عمل کرنے، ڈرائیور ریسٹ روم ، اوورلوڈنگ کو روکنے وغیرہ کے لئے متعدد تجاویز پیش کیں

ایم پی نے تمام ایجنڈوں پر کام کرنے کی ہدایت متعلقہ محکمہ کو دی۔ انہوں نے کہا کہ سڑک سے متعلق ایگزیکٹو انجینئر کو اگلی میٹنگ میں شامل کیا جائے۔ اس موقع پر نگر نگم کے آیوکت ساون کمار، ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ آفیسر، سول سرجن، ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ، ایم بی آئی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ٹریفک، یووا پریاس کے ممبر اور متعدد اسکول کے بچے اس میٹنگ میں موجود تھے۔ روڈ سیفٹی ہفتہ کے دوران منعقد ہوئے انعامی مقابلوں میں کامیاب افراد کو ایم پی کے ہاتھوں اعزاز سے نوازا گیا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 11:24 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details