اردو

urdu

ETV Bharat / state

عیدقربان کے پیش نظر انتظامیہ کی میٹنگ - عید قربان ساون میٹنگ مدھیہ پورہ نیوز

ریاست بہار کے ضلع مدھے پورہ میں عید قرباں کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے بین مذاہب میٹنگ ہوئی۔

عیدقربان کے پیش نظر انتظامیہ کی مٹنگ

By

Published : Aug 9, 2019, 5:17 PM IST

اگست کی 12 تاریخ کو عیدالاضحیٰ کا تہوار ہے اور اسی دن ساون ماہ کا آخری سوموار بھی ہے، اس دن ہندو طبقے خصوصی طور پر پوجا کرتے ہیں۔

دو تہوا ر ایک ساتھ پرامن طریقے سے انجام پائے، اس کے لیے انتظامیہ متحرک ہے۔

یہ مٹنگ مدھے پورہ صدر تھانہ کیمپس میں ایس ڈی ایم وریندا لال اور ایس ڈی پی او وصی احمد میں ہوئی۔ جس میں شہر کے سبھی مذاہب کے نمائندوں نے شرکت کی۔

عیدقربان کے پیش نظر انتظامیہ کی مٹنگ

ایس ڈی ایم اور ایس ڈی پی او نے بتایا کہ اس بار عید الضحیٰ اور ساون کی آخری سوموار ہے۔ اسی کے مد نظر خیال میں رکھ کر نظم و نسق کو قائم رکھنے یہ میٹنگ بلائی گئی ہے۔

تمام اہم جگہوں پر ایک مجسٹریٹ اور ایک پولیس افیسر سمیت دیگر پولیس اہکاروں کی تعیناتی کی جائے گی۔

وہیں جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جائیں گے، تاکہ سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details