شہر و دیہی حلقوں میں درگا پوجا کو لے کر ایک طرف جہاں چہل پہل شروع ہو گئی ہے وہیں دوسری جانب ضلع انتظامیہ بھی اس تہوار کو لے کر جگہ جگہ بیٹھک منعقد کر اس تہوار کو امن و شانتی سے منانے کی اپیل کر رہی ہے.
ضلع انتظامیہ کی مختلف بلاک میں بیٹھک ہونے کے بعد گذشتہ روز شہر کے ٹاون ہال میں شانتی سمیتی کی بیٹھک ہوئی جس میں سمیتی میں شامل ارکان کے علاوہ شہر کے مختلف لوگوں نے شرکت کی.
اس موقع پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے دی گئی ہدایات کو پڑھ کر سنایا گیا اور لوگوں سے اپیل کی گئی کہ جو گائڈ لائن جاری کیا گیا ہے اسے ماننا سبھی لوگوں کی ذمہ داری ہے، جو لوگ جلوس نکالتے ہیں انہیں اس گائڈ لائن کو ہر حال میں فالو کرنا ہے، اگر وہ گائڈ لائن کے مطابق نہیں چلتے ہیں تو آئندہ کے لئے ان کا لائسنس منسوخ بھی ہو سکتا ہے۔
اس موقع پر ضلع کلکٹر بیجناتھ یادو نے لوگوں کو کہا کہ کسی بھی پروگرام یا تہوار کی کامیابی کا انحصار وہاں کے منتظمین پر ہوتا ہے، اگر منتظم کار چوکس اور سنجیدہ ہیں تو تہوار کی خوشی دوبالا ہو جاتی ہے، ضلع کلکٹر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ تہوار کے موقع پر صاف صفائی کا ضرور خیال رکھیں، سنگل یوز پلاسٹک کا استعمال ہرگز نہ کریں، آس پاس گندگی نہ پھیلنے دیں.