اردو

urdu

ETV Bharat / state

نالندہ: میڈیکل آفیسر انچارج کورونا مثبت - لاک ڈاؤن

بہار کے شہر نالندہ میں دبئی سے واپس آئے ایک نوجوان کا 11 اپریل کو کورونا جانچ کے لیے نمونے لیے گئے تھے۔ جس کی وجہ سے میڈیکل آفیسر انچارج کو بھی کورونا انفکشن ہوگیا۔ دبئی سے واپس آئے اس نوجوان سے اب تک چھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

medical officer incharge found corona positive in nalanda bihar
بہار کے شہر نالندہ میں میڈیکل آفیسر انچارج کورونا مثبت

By

Published : Apr 19, 2020, 10:53 PM IST

ریاست بہار کے ضلع نالندہ میں میڈیکل آفیسر انچارج صدر بلاک کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ جس کے بعد پورے صدر ہسپتال کیمپس میں ہلچل مچ گئی ہے۔ کورونا جنگجو میں کورونا مثبت پائے جانے کے بعد ہسپتال کے ڈاکٹروں اور دیگر عملے میں خوف کی فضا دیکھنے کو مل رہی ہے۔

سول سرجن ڈاکٹر رام سنگھ نے بتایا کہ اس وقت میڈیکل آفیسر انچارج کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔ یہ اطلاع ملنے کے بعد کہ ڈاکٹر کورونا مثبت ہے، پورے صدر ہسپتال میں صفائی ستھرائی کا کام شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے ساتھ ہی صدر ہسپتال کے تمام ڈاکٹرز اور سول سرجن کا کورونا کی جانچ کی جائے گی۔

بتایا جا رہا ہے کہ دبئی سے واپس آئے ایک نوجوان کا 11 اپریل کو کورونا جانچ کے لیے نمونے لیے گئے تھے۔ جس کی وجہ سے میڈیکل آفیسر انچارج کو بھی انفکشن ہوگیا۔ دبئی سے واپس آئے اس نوجوان سے اب تک چھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

بتا دیں کہ میڈیکل آفیسر انچارج کے کورونا مثبت پائے جانے کے بعد ضلع میں کورونا مثبت کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ جس میں 2 افراد ٹھیک ہو گئے ہیں، جبکہ دیگر تمام افراد کا فی الحال علاج جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details