بھاگلپور: ریاست بہار کے بھاگلپور شہر میں واقع عید گاہ میدان میں راشٹری مانو ادھیکار سرویکشن کے زیر اہتمام ایک طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں غریبوں اور کمزور طبقے کے لوگوں کے صحت کی جانچ کی گئی اور طبی صلاح فراہم کی گئی۔ اس ہیلتھ کیمپ میں شہر کے معروف آرتھاپیڈک غلام ربانی جوہر، گائنکولوجسٹ ڈاکٹر کرن سنگھ، آنکھوں کے مرض کے ماہر، ڈاکٹر درانی، سرجن ڈاکٹر ہارون رشید، ڈاکٹر واجد، ڈاکٹر شاہد، ڈاکٹر روبینہ تبسم، ڈاکٹر اجئے جھا، ڈاکٹر ڈاکٹر کلام عرف بابل وغیرہ نے اس کار خیر میں حصہ لیا۔
Medical Camp In Bhagalpur بھاگلپور میں طبی کیمپ کا انعقاد - بھاگلپور اردو نیوز
بھاگلپور شہر میں واقع عید گاہ میدان میں راشٹری مانو ادھیکار سرویکشن کے زیراہتمام ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ Medical Camp In Bhagalpur
Etv Bharat
اس طبی کیمپ میں مانو ادھیکار سرویکشن نے سبھی رضاکار افسران نے اپنا پورا تعاون دیا، ساتھ ہی آئندہ بھی اس طرح کے طبی کیمپ لگانے کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر محمد فیاض، طہ حفیض جانی، محمد ندیم اللہ، رافعہ اطہر، منٹو کلاکار، داؤد علی عزیزی، ایڈوکیٹ منظور عالم، محمد ضیاء وغیرہ نے اپنا پورا تعاون دیا۔ Medical Camp In Bhagalpur
یہ بھی پڑھیں : Library Inauguration In Bhagalpur بھاگلپور میں اے پی جے عبدالکلام کے نام سے لائبریری کا افتتاح