ریاست بہار کے تاریخی شہر گیا کے تعلق سے پٹنہ ہائی کورٹ نے ایک مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت ہوئی اس دوران پٹنہ ہائی کورٹ نے مذہب اور سیاحت کے اعتبار سے اہم تاریخی شہر گیا کی سڑکوں کی خستہ حالی پر حکومت اور این ایچ اے ای سے جواب طلب کیا۔
اس معاملے میں دائر مفاد عامہ کی عرضی پر جسٹس جوتی شرن کی بینچ نے سماعت کرتے ہوئے گیا شہر کے شاندار ماضی کو بحال کرنے کی ضرورت بتاتے ہوئے کہا کہ' گیا شہر مذہبی عقیدت مندوں اور سیاحوں کے لیے بہت ہیں اہم مقام ہے یہاں بنیادی سہولتوں کے فقدان کی وجہ سے سیاحوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے'۔