اردو

urdu

ETV Bharat / state

مولانا قاسم مظفر پوری کا انتقال - مولانا محمد قاسم مظفر پوری

بہار کے معروف و مقبول عالم دین فقیہ العصر مولانا محمد قاسم مظفر پوری قاضی شریعت امارت شرعیہ کا انتقال ہوگیا۔

بہار کے معروف و مقبول عالم دین فقیہ العصر مولانا محمد قاسم مظفر پوری قاضی شریعت امارت شرعیہ کا انتقال ہوگیا
بہار کے معروف و مقبول عالم دین فقیہ العصر مولانا محمد قاسم مظفر پوری قاضی شریعت امارت شرعیہ کا انتقال ہوگیا

By

Published : Sep 1, 2020, 2:31 PM IST

مولانا محمد قاسم مظفر پوری کی رحلت پر امیر شریعت مولانا ولی رحمانی نے کہا کہ ملک ایک ممتاز عالم و فقیہ سے محروم ہوگیا۔

مولانا محمد قاسم مظفر پوری قاضی شریعت دارالقضا امارت شرعیہ کا آج علی الصبح تین بجے انتقال ہوگیا، وہ طویل عرصے سے قلب کے عارضہ میں مبتلا تھے، کچھ روز قبل ان پر فالج کا اثر بھی ہوا تھا۔

بہار کے معروف و مقبول عالم دین فقیہ العصر مولانا محمد قاسم مظفر پوری قاضی شریعت امارت شرعیہ کا انتقال ہوگیا

واضح رہے کہ ادھر چند روز سے ان کی طبیعت بے حد علیل تھی، ان کی تشویشناک حالت کو دیکھتے ہوئے متعلقین نے گلیکسی ہسپتال میں داخل کرایا تھا، جہاں خاطر خواہ فائدہ ہوا، اور آج بروز منگل علی الصبح مظفر پور زکریا کالونی اپنی رہائش گاہ پر آخری سانس لی۔

امیر شریعت مولانا ولی رحمانی نے قاضی شریعت کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک ایک ممتاز عالم و فقیہ سے محروم ہو گیا۔

ایک طویل عرصے تک وہ نے دین کی خدمات انجام دیتے رہے امارت شرعیہ کے پلیٹ فارم سے منصب قضا کو زینت بخشی، ان کی نماز جنازہ بعد ظہر زکریا کالونی مظفر پور میں ادا کی گئی، تاہم ان کی تدفین بھی وہیں عمل میں آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details