اردو

urdu

ETV Bharat / state

پٹنہ: مولانا مفتی عبد الشکور بے پناہ صلاحیتوں کے حامل عالم دین تھے: نائب امیر شریعت

بہار کے جید عالم دین، مدرسہ احمدیہ ابوبکر ویشالی کے سابق پرنسپل مولانا مفتی عبد الشکور قاضی شریعت ویشالی کے سانحہ ارتحال پر امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ میں ایک تعزیتی نشست زیر صدارت نائب امیر شریعت مولانا شمشاد رحمانی قاسمی کے ذریعے ہوئی۔ نظامت کے فرائض نائب ناظم مولانا ثناء الہدیٰ قاسمی نے انجام دیئے۔ اس موقع پر قائم مقام ناظم مولانا شبلی قاسمی، نائب ناظم مولانا سہیل احمد ندوی، صدر مفتی مولانا سہیل احمد قاسمی نے بھی شرکت کی۔

مولانا مفتی عبد الشکور بے پناہ صلاحیتوں کے حامل عالم دین تھے: نائب امیر شریعت
مولانا مفتی عبد الشکور بے پناہ صلاحیتوں کے حامل عالم دین تھے: نائب امیر شریعت

By

Published : Aug 31, 2021, 1:41 PM IST

تعزیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر شریعت مولانا شمشاد رحمانی قاسمی نے کہا کہ مفتی عبدالشکور صاحب ہمہ جہت شخصیت کے حامل عالم دین تھے، قدرت نے انہیں بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا تھا، ان کی نظر مختلف علوم و فنون پر بڑی گہری اور وسیع تھی، ایسی خوبیوں اور صلاحیتوں کے عالم دین کا ہمارے درمیان سے اٹھ جانا ایک بڑا علمی خسارہ ہے۔

مولانا مفتی عبد الشکور بے پناہ صلاحیتوں کے حامل عالم دین تھے: نائب امیر شریعت

قائم مقام ناظم مولانا شبلی قاسمی نے کہا کہ مولانا کے مزاج میں سادگی و سنجیدگی اور فکر و نظر میں وسعت و بلندی تھی، وہ کام کو منظم انداز کے ساتھ انجام دیا کرتے تھے۔

نائب ناظم مولانا مفتی ثناء الہدیٰ قاسمی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا سے میری دیرینہ بیس سالہ رفاقت رہی، وہ ایک اچھے مدرس بھی تھے اور صاحب بصیرت فقیہ بھی، انہوں نے عرصہ تک مدرسہ احمدیہ ابوبکر پور ویشالی میں تدریسی خدمات انجام دیں اور باکمال رجال تیار کیے، ان کی ہر فن پر چاہے وہ صرف و نحو ہو یا منطق و فلسفہ، باریک نگاہ تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کشن گنج: سوفیصد ویکسینیشن کے لئے 31 اگست کو خصوصی ویکسینیشن مہم: ڈی ایم

مولانا مفتی وصی احمد قاسمی نے کہا کہ مولانا خوش اخلاق، منکسرالمزاج اور متواضع عالم دین تھے، امانت داری کا وصف ایسا نمایاں تھا کہ جب ان پر ضعف و علالت اور نقاہت کا غلبہ ہوا تو کار قضاء کی ذمہ داری کسی اور کے سپرد کرنے کی درخواست کی. اخیر میں نائب امیر شریعت کی رقت آمیز دعا پر تعزیتی نشست اختتام پذیر ہوئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details