امتحان مراکز پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں تاکہ کسی طرح کی کوئی بدعنوانی سامنے نہ آئے۔
اس ضمن میں ارریہ میں بھی عالم کا امتحان پُرامن طریقے سےہوا، یہاں شہر کے زیرو مائل کے قریب مرزا بھاگ واقع انڈین پبلک اسکول میں سینکڑوں طلبا امتحان دے رہے ہیں۔
مولانا مظہرالحق یونیورسٹی کے امتحان جاری یہ امتحان دو شفٹ میں چل رہے ہیں جو آئندہ 19 جون تک جاری رہیں گے۔ امتحان میں کل 1330 طلبا شامل ہیں جن میں پہلی شفٹ میں 613 اور دوسری شفٹ میں 717 طلبا شریک امتحان ہیں جبکہ 70 غیر حاضر ہیں۔
امتحان پُرامن اور بدعنوانی سے پاک ہو، اس کے لیے سخت نگرانی کی جا رہی ہے اور کل 36 نگراں مقرر کیے گئے ہیں۔
مولانا مظہرالحق عربی فارسی یونیورسٹی، پٹنہ کی جانب سے آبزرور کی حیثیت سے ڈاکٹر عزیزالرحمان سلفی مقرر کیے گئے ہیں جبکہ مجسٹریٹ کی حیثیت سے للن پرساد امتحان مرکز پر موجود ہیں۔
ڈاکٹرعزیزالرحمان سلفی نے بتایا کہ 'یہاں عالم کا امتحان سخت نگراں کی نگرانی اور مجسٹریٹ للن پرساد دیکھ ریکھ میں انجام پا رہا ہے، ہر کمرے میں نگراں مستعد ہیں اور بدعنوانی کا ذرا سا بھی موقع نہیں دیا جا رہا ہے۔ سینٹر کے اندر الیکٹرانک آلات پر مکمل پابندی ہیں اور امتحان شروع ہونے سے قبل امتحان دہندگان کی جانچ کی جاتی ہے۔'
امتحان مرکز پر موجود مجسٹریٹ للن پرساد نے بھی بتایا کہ 'اب تک یہاں کسی طرح کی بدعنوانی سامنے نہیں آئی ہے، امتحان میں شفافیت اور سختی برتی جا رہی ہے۔'
سینٹر سپرنٹنڈنٹ محمد راغب انور نے کہا کہ 'گرمی کو دیکھتے ہوئے امتحان دہندگان کے لیے پانی اور پنکھے کا خصوصی نظم کیا گیا ہے تاکہ کسی طرح کی کوئی پریشانی نہ ہوں۔'