اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتفاق رائے سے امیر شریعت کا منتخب نہ ہونا افسوسناک: خالد سیف اللہ رحمانی - امارت شرعیہ کے انتخاب

انتخابی جلسہ گاہ سے باہر نکلنے کے بعد مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کہا ''اتفاق رائے سے امیر شریعت کا انتخاب نہ ہونا افسوسناک ہے۔ میرے علم میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ امیر شریعت کے لئے ووٹنگ کی گئی ہو، تاہم ووٹنگ ہو رہی ہے۔''

اتفاق رائے سے امیر شریعت کا منتخب نہ ہونا افسوسناک: خالد سیف اللہ رحمانی
اتفاق رائے سے امیر شریعت کا منتخب نہ ہونا افسوسناک: خالد سیف اللہ رحمانی

By

Published : Oct 9, 2021, 5:55 PM IST

پٹنہ: امارت شرعیہ کے انتخاب میں امیر شریعت کے لیے چار نام سامنے آئے تھے، جس میں مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، مولانا احمد ولی فیصل رحمانی اور مولانا انیس الرحمان قاسمی سر فہرست تھے۔

اتفاق رائے سے امیر شریعت کا منتخب نہ ہونا افسوسناک: خالد سیف اللہ رحمانی

تاہم ان میں سے دو افراد مولانا خالد سیف اللہ رحمانی اور مولانا شمشاد رحمانی نے اپنا نام واپس لے لیا جس کے بعد دو لوگوں کے درمیان انتخاب ہونا ہے۔


وہیں انتخابی جلسہ گاہ سے باہر نکلنے کے بعد مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کہا کہ اتفاق رائے سے امیر شریعت کا انتخاب نہ ہونا افسوسناک ہے۔ میرے علم میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ امیر شریعت کے لیے ووٹنگ کی گئی ہو، تاہم ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ان میں سے جو حضرات امیر منتخب ہوں گے وہ امیر شریعت ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امیر شریعت انتخاب: رانچی سے پہنچے 90 سالہ عالم دین سے گفتگو

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کہا کہ ہم سب چاہتے ہیں کہ جو بھی امیر منتخب ہو، وہ امارت شرعیہ کے مفاد میں بہتر کام کرے اور امارت شرعیہ کے کام کو آگے بڑھائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details