ارریہ سب ڈویژن میں 16 اور فاربس گنج سب ڈویژن میں 14 امتحان مراکز بنائے گئے ہیں۔ ارریہ سب ڈویژن میں طالبات کے لیے 10 اور طلبا کے لیے 8 امتحان مراکز بنائے گئے ہیں۔
ارریہ میں پہلی نشست کے امتحان میں کل 11 ہزار 640 طلبا و طالبات شامل ہو رہے ہیں تو وہیں دوسری نشست میں 12 ہزار 135 طلبا و طالبات شامل ہونگے۔
ضلع تعلیمی محکمہ کی جانب سے تمام مراکز پر کل 1189 مجسٹریٹ تعینات کئے گئے ہیں۔ ہر ایک امتحان مراکز پر ایک مجسٹریٹ کے علاوہ پولس اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں۔
بہار اگزامینشن بورڈ پٹنہ کے ذریعہ دی گئیں ہدایات پر امتحانات کو صاف و شفاف اور نقل سے پاک ماحول میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ کی جانب سے ویڈیو گرافی کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔