ضلع کیمور میں آل انڈیا کھیت کسان مزدور سبھا اور سی پی آئی ایم ایل کی قیادت میں زرعی قانون کی مخالفت کی گئی۔ اس مارچ کا اہتمام ہیڈ کوارٹر بھبھوا میں کیا گیا۔
زرعی قوانین کے خلاف احتجاج دونوں پارٹی کی کیمور اکائی کی جانب سے بجلی کالونی سے ایکتا چوک تک ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا۔
اس مظاہرے میں بینر اور پوسٹرز کے ذریعہ عام لوگوں کو زرعی قانون کے نقصانات سے روشناس کراتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ اس قانون کو واپس لیں۔
تمام مظاہرین نے ہاتھوں میں تختیاں لے کر کسانوں کے حمایت اور زرعی قانون کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی اور تینوں زرعی قوانین کو کسان مخالف قوانین کی حیثیت سے واپس لینے کا پر زور مطالبہ کیا۔
سی پی آئی ایم ایل کے سکریٹری ہاشم خان نے کہا کہ 'دہلی ہریانہ بارڈر پر کسان قربانیاں دے رہے ہیں۔ درجن بھر لوگ ہلاک ہوئے لیکن حکومت ان کے مطالبات نہیں سن رہی ہےؕ