ریاست بہار میں گیا کے بنیاد گنج تھانہ علاقے میں واقع بڈکو کمپنی میں آتشزدگی سے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ اس آتشزدگی میں تقریباً 25 لاکھ روپے کے پائپ جل کر راکھ ہوگئے۔
خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ندی کے کنارے کسی نے سوکھی گھاس کو جلایا، جس کے بعد پائپ لائن میں آگ لگ گئی اور پھر اسٹور روم تک پہنچ گئی۔