اردو

urdu

Mirza Ghalib College مسعود منظر مرزا غالب کالج کے صدر مقرر

اقلیتی ادارہ مرزا غالب کالج کمیٹی میں ہوئی تبدیلیوں کے مطابق کمیٹی کے نئے صدر مسعود منظر بنائے گئے ہیں جب کہ ایک اور کاونسلر کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ Mirza Ghalib College

By

Published : Nov 16, 2022, 12:20 PM IST

Published : Nov 16, 2022, 12:20 PM IST

مسعود منظر مرزا غالب کالج کے صدر مقرر
مسعود منظر مرزا غالب کالج کے صدر مقرر

گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع مرزاغالب کالج گورننگ باڈی کے ایڈوکیٹ مسعود منظر نئے صدر ہوں گے۔ آج جی بی'گورننگ باڈی'کی میٹنگ میں متفقہ فیصلے کے ساتھ انہیں صدر کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے جب کہ جی بی میں بطور ممبر حافظ عبد السلام کو شامل کیا گیا ہے۔ Masood Manzar Became President Of Mirza Ghalib College In Gaya Bihar

مسعود منظر مرزا غالب کالج کے صدر مقرر

حافظ عبد السلام کو جی بی شامل کرکے برداری واد کو لیکر اٹھ رہے سوالوں کو بھی شانت کرنے کی کوشش کی گئی ہے، کیونکہ ایک برادری کی نمائندگی کمیٹی میں نہیں ہونے پر اکثر سوال اٹھ رہے تھے۔ عبدالسلام کو کالج کے سابق صدر محمد بدرو کی جگہ پر ممبر بنایا گیا ہے جب کہ محمد بدرو کے استعفی کے بعد خالی پڑے صدر کے عہدے پر مسعود منظر کو ایک بارپھر صدر بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Book Launch Event پروفیسر انوار الحق تبسم کی نئی کتاب عالمی تہذیب کو اسلام کا عطیہ کا اجرا

غور طلب ہے کہ محمد بدرو نے اپنے صدر کے عہدے اورممبر کی رکنیت سے استعفی دے دیا تھا جسکے بعد یہ عہدے خالی تھے۔ آج اسی کو لیکر جی بی کی میٹنگ ہوئی جس میں صدر اور ممبر کے نام کی تجویز پر مہر لگی۔ قابل ذکر ہے کہ مسعود منظر اس سے پہلے بھی جی بی کے صدر سنہ 2002 سے 4 فروری 2018 تک رہ چکے ہیں۔ اس سے پہلے سنہ 1998 سے 2002 تک مرزا غالب کالج کاونسل کے چیئرمین کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں، حالانکہ مسعود منظر کے صدر بننے کے بعد کہا جا رہا ہے کہ سکریٹری شبیع عارفین شمسی نے مسعود منظر کو صدر بناکر جی بی میں اپنی پکڑ کو مزید مضبوط کرلی ہے۔ مسعود منظور کو صدر بننے پر سکریٹری شبیع عارفین شمسی نے مبارک باد پیش کی اور کہاکہ گورننگ باڈی نے متفقہ فیصلے کے ساتھ انہیں صدر بنایا ہے۔ Masood Manzar Became President Of Mirza Ghalib College In Gaya Bihar

ABOUT THE AUTHOR

...view details