تلکا مانجھی چوک پر ٹریفک پولس اہلکاروں کے درمیان ماسک بانٹا۔ ان کا مقصد لوگوں میں اس مہلک بیماری کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔ اس موقع پر ٹریفک ڈی ایس پی آر کے جھا بھی موجود تھے۔
جن جاگرتی سوسائٹی کے اہلکار کا کہنا تھا کہ چونکہ ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے تعینات پولس اہلکار سب سے زیادہ لوگوں کے رابطے میں آتے ہیں۔ اس لئے ان کو کورونا ہونے کا بہت زیادہ خدشہ ہے لہذا، ماسک پہننا ان کے لئے ضروری ہے۔
اسی غرض سے ٹریفک پولس اہلکاروں کے درمیان ماسک تقسیم کیا گیا۔ انہوں نے کہا آنے والے دنوں میں ان کی سوسائٹی کی طرف سے عام لوگوں میں بھی ماسک تقسیم کیا جائے گا۔
آج سائنس و ٹیکنالوجی نے کافی ترقی کر لی ہے۔ انسان مریخ پر بستی بسانے کی تیاری میں ہے، لیکن وقت۔ وقت پر قدرت بھی کچھ ایسا کر دکھاتی ہے جس سے انسان حیران ہوجاتا ہے اور کورونا وائرس اس کی زندہ مثال ہے، جس سے پوری دنیا سکتے میں ہے اور بچاؤ کی لاکھ ترکیب کے باوجود اس پر قابو میں نہیں آرہی ہے۔
لہذا کرونا جیسی بیماری ہمیں متنبہ کر رہی ہے کہ انسان قدرت کے نظام کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کرے ورنہ انجام بھگتنا پڑے گا۔