حالات کے پیش نظر ضلع میں مارکیٹ اور مختلف چیزوں کی دکانیں وقفے وقفے سے کھلیں گی تاکہ مارکیٹ میں لوگوں کی زیادہ بھیڑ جمع نہ ہو۔ اسی پیش نظر ارریہ ضلع کلکٹر پرشانت کمار نے آج پریس کانفرنس کے ذریعہ صحافیوں کو تمام تفصیلات سے آگاہ کیا۔
ضلع کلکٹر نے ارریہ کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس بار کی حالت پہلے کے مقابلے زیادہ خراب ہو رہی ہے۔ اس لیے غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں، بہت ضروری ہو تو ہی باہر کا رخ کریں وہ جاری کیے گئے گائیڈ لائن کے مطابق باہر نکلیں۔
ضلع کلکٹر پرشانت کمار نے کہا کہ ضلع میں اب تک 7885 لوگ کورونا پوزٹیو ہو چکے ہیں۔ ان میں 7328 لوگ پوری طرح صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ ضلع میں فی الوقت کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد 524 ہے، جبکہ ضلع میں 202 کنٹنمٹ زون بنائے گیے ہیں۔
اسی طرح مختلف دکانوں میں ہونے والی بھیڑ کو روکنے کے لیے بھی مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔ اس کے تحت مارکیٹ و دکانوں کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جو دکانیں روز کھلیں گی ان میں میڈییل شاپ، کرانہ کی دکان، پرائیویٹ کلینک، پھل سبزی کی دکانیں، غلہ منڈی، پٹرول و گیس ایجنسی، ڈیری، گوشت و مچھلی کی دکانیں شامل ہیں۔