جے ڈی یو کے مسلم اراکین نے کئی آر جے ڈی کے اراکین اسمبلی کے پارٹی میں شامل ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
نو منتخب جے ڈی یو کے رکن قانون ساز کونسل غلام غوث نے کہا کہ 'ہماری پارٹی کے دروازے سب کے لیے کھلے ہوئے ہیں۔ ہماری پارٹی اصولوں کی پاسداری کرنے والی ہے، جو لوگ آئے ہیں ان کا استقبال ہے۔'
بہار ریاستی سنی وقف بورڈ کے چیئرمین محمد ارشاداللہ نے کہا کہ 'وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے متاثر ہو کر آر جے ڈی کے اراکین قانون ساز کونسل نے پارٹی چھوڑی ہے۔ ابھی کئی اور اراکین اسمبلی بھی آنے والے ہیں۔'