اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا میونسپل کارپوریشن کے کئی پروجیکٹ زیرالتوا - آشوک بھون

کارپوریشن کے سبھی پروجیکٹ نجی ایجنسیوں کے ذریعے تعمیر کرائے جا رہے ہیں، پروجیکٹ کی تاخیر کو لے کر ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ انہیں کام کرنے کے لئے میونسپل کارپوریشن فنڈ نہیں دے رہا ہے جبکہ اس سلسلے میں کارپوریشن کا کہنا ہے کہ اسے محکمہ کی جانب سے فنڈ جاری نہیں ہوا ہے۔

گیا میونسپل کارپوریشن کے کئی منصوبے زیرالتوا
گیا میونسپل کارپوریشن کے کئی منصوبے زیرالتوا

By

Published : Jan 6, 2021, 9:22 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں میونسپل کارپوریشن کے کئی منصوبے پیسوں کی کمی کی وجہ سے زیرالتوا ہیں۔ یہ سبھی منصوبے شہر گیا کی خوبصورتی اور عام لوگوں کے بنیادی سہولیات سے وابستہ ہیں۔ جیسے کہ سنگر استھان، امرت یوجنا ہو یا پھر قریب دو کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والا آشوک بھون۔

گیا میونسپل کارپوریشن کے کئی منصوبے زیرالتوا

اس کے علاوہ ریاستی ترقیاتی منصوبے کے تحت نگر نالے کی تعمیر کا منصوبہ بھی کئی مہینوں سے رکا ہوا ہے۔

دراصل کارپوریشن کے سبھی منصوبے نجی ایجنسیوں کے ذریعے تعمیر کرائے جا رہے ہیں، منصوبہ کی تاخیر کو لیکر ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ انہیں منصوبے پر کام کرنے کے لئے میونسپل کارپوریشن پیسے نہیں دے رہا ہے جبکہ اس سلسلے میں کارپوریشن کا کہنا ہے کہ اسے محکمہ کی جانب سے پیسے کی ادائیگی نہیں ہوئی ہے۔ ایسے میں میونسپل کارپوریشن پیسے دینے کی حالت میں نہیں ہے۔

گیا میونسپل کارپوریشن کے کئی منصوبے زیرالتوا

وہیں افسران کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے کام پر اثر پڑ رہا ہے، جبکہ حقیقت کچھ اور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد، اترپردیش اور ممبئی میں اے ٹی ایس کے چھاپے

اس سلسلے میں گیا میونسپل کارپوریشن کے کمشنر ساون کمار کا کہنا ہے کہ پیسوں کی کمی کی وجہ سے کام نہیں ہو پا رہا ہے۔ حالانکہ انہوں نے یقین دلایا ہے کہ جلد ہی محکمہ شہری ترقیات کی جانب سے پیسہ کی فراہمی کر دی جائے گی جس کے بعد کام شروع ہوں گے۔ پیسے کی ادائیگی کے لئے محکمہ کو لیٹر ارسال کئے جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'دو تین ماہ سے پیسے کی ادائیگی میں تاخیر ہوئی ہے۔ تاہم جلد ہی سب ٹھیک ہو جائے گا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details