اس بند میں کانگریس اور آرجے ڈی کے لیڈران بھی پیش پیش رہے۔ بھاگلپور کے ناتھ نگر اسمبلی حلقہ سے آر جے ڈی کے رکن اسمبلی علی اشرف صدیقی نے اسٹیشن کے گولمبر چوراہے پر دھرنا دیا اور زرعی قانون کو فوراً واپس لینے تک احتجاج جاری رکھنے کا عہد کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ حکومت کسانوں کو بھی کارپوریٹ کا غلام بنانے کی سازش رچ رہی ہے، لہذا ان کی پارٹی ہر مرحلے پر کسانوں کے ساتھ کندھا سے کندھا ملا کر اس حکومت کے خلاف آواز بلند کرے گی۔