اردو

urdu

ETV Bharat / state

Cylinder Blast on Boat in Patna: کشتی میں سلنڈر پھٹنے سے پانچ افراد ہلاک - گنگا ندی کے بیچوں بیچ کشتی میں دھماکہ

بہار کے پٹنہ میں بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ گنگا ندی کے بیچوں بیچ کشتی میں کھانا پکانے کے دوران سلنڈر پھٹنے سے 5 مزدور زندہ جل گئے۔ کشتی میں کل 20 مزدور سوار تھے۔ Cylinder Blast on Boat in Patna

پٹنہ میں کشتی میں سلنڈر پھٹنے سے 5 افراد ہلاک
پٹنہ میں کشتی میں سلنڈر پھٹنے سے 5 افراد ہلاک

By

Published : Aug 6, 2022, 8:30 PM IST

Updated : Aug 6, 2022, 9:03 PM IST

پٹنہ:دانا پور کے منیر میں ریت کے گھاٹ پر کشتی پر کھانا پکاتے ہوئے گیس سلنڈر کے دھماکے میں 5 مزدور ہلاک ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ منیر کے گنگا گھاٹ پر غیر قانونی ریت سے لدی ایک کشتی پر سلنڈر (Boat explosion in Maner) پھٹ گیا۔ واقعہ کے بعد سے افرا تفری مچ گئی۔

پٹنہ میں کشتی میں سلنڈر پھٹنے سے 5 افراد ہلاک

مرنے والوں کی شناخت رنجن پاسوان، دشرتھ پاسوان، اوم پرکاش رائے اور کنہائی بند کے طور پر کی گئی ہے۔ رنجن پاسوان، دشرتھ پاسوان اور اوم پرکاش رائے ہلدی چھپرا منیر کے رہنے والے بتائے جا رہے ہیں۔ موت کی اطلاع ملتے ہی مقامی منیر تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔ Cylinder Blast on Boat in Patna

بتایا جا رہا ہے کہ غیر قانونی ریت لے جانے والی کشتی پر تقریباً 20 مزدور سوار تھے جن میں سے 5 مزدور جھونپڑی میں کھانا بنا رہے تھے۔ اس دوران گیس لکیج ہوئی اور اس میں آگ لگ گئی۔ پٹرول بھی پاس ہی رکھا ہوا تھا، اس میں بھی آگ لگ گئی اور کشتی میں سوار 5 افراد جھلس گئے۔ وہاں درجنوں مزدور زخمی ہوئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ تمام مزدور سون ندی کی غیر قانونی ریت لے کر سون پور سارن کی طرف جارہے تھے۔ حالانکہ ریاستی حکومت نے فی الحال ریاست میں ریت کی کان کنی پر مکمل پابندی عائد کردی ہے، لیکن پھر بھی سون کے کنارے غیر قانونی طور پر ریت کی کان کنی کا کاروبار جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Explosion at Tata Steel Plant in Jamshedpur: جمشید پور کے ٹاٹا اسٹیل پلانٹ میں دھماکہ، کئی مزدور زخمی

Last Updated : Aug 6, 2022, 9:03 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details