اردو

urdu

ETV Bharat / state

پٹنہ میں سیلاب کے بعد ڈینگو کا قہر - ڈینگو

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں ایک جانب جہاں سیلاب کے سبب لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا وہیں اب ڈینگو سے لوگ پریشان ہیں۔

ڈینگو کا قہر

By

Published : Oct 6, 2019, 9:57 AM IST

Updated : Oct 6, 2019, 10:37 AM IST

بہار میں سیلاب اور بارش میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 161 سے زائد ہوچکی ہے۔ تقریباً 15 اضلاع میں لگاتار موسلادھار بارش کے سبب عوام سخت پریشان ہیں۔

پٹنہ میں سیلاب

ریاست کے دارالحکومت پٹنہ میں بارش رک جانے کے بعد بھی متعدد علاقوں میں ابھی بھی پانی جمع ہے۔ کچھ علاقوں میں سے جمع پانی کو باہر نکالا جارہا ہے۔

بارش کا پانی جمع ہونے کے سبب ریاست میں متعدد وبائی امراض نے زور پکڑ لیا ہے۔ ریاست بھر سے ڈینگو کے 666 کیسز سامنے آئے ہیں۔

ڈینگو کا قہر

صرف پٹنہ میں سے ہی 405 کیسز ڈینگو سامنے آئے ہیں۔ ا سکے بعد چکن گنیا کے 73 کیسز سامنے آئے ہیں۔ جس میں سے 60 کیسز پٹنہ کے ہیں۔

این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں راحت رسانی کے کام اب تک انجام دے رہی ہیں۔

پٹنہ میں سیلاب
Last Updated : Oct 6, 2019, 10:37 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details