پٹنہ: بہار کے سابق وزیراعلیٰ جیتن رام مانجھی کی قیادت والے ہندوستانی عوام مورچہ کے قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) میں واپسی پر حلیف لوک جن شکتی پارٹی ( ایل جے پی) نے کہاکہ اس موقع پر کسی بھی حلیف جماعت کی اعلیٰ قیادت کی عدم موجودگی سے سوال اٹھنا لازمی ہے ۔
بہار ایل جے پی پارلیمانی بورڈ کے صدر اور رکن اسمبلی راجو تیواری دہلی میں 07 ستمبر کو ریاستی پارلیمانی بورڈ کی ہونے والی میٹنگ میں حصہ لینے کے لئے روانہ ہونے سے قبل جمعرات کو نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم کے صدر مانجھی نے بدھ کو خود ہی این ڈی میں واپسی کا اعلان کیا ہے ۔ ویسے بھی قبل میں مقررہ پروگرام کے تحت مانجھی آج اس کا اعلان کرنے والے تھے لیکن جلد بازی میں انہوں نے کل ہی اعلان کردیا ۔