پولیس ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ضلع کے جان پار گاﺅں کے راجیشور رائے کے 20 سالہ بیٹے ویویک کو بدھ کی شام اس کے دو دوست گھر سے لیکر نکلے تھے ۔ ویویک جب دیر رات تک گھر واپس نہیں لوٹا تو اہل خانہ نے اس کی تلاش وجستجو کی ۔
نوجوان کا گولی مار کر قتل - Bihar
بہار میں سارن ضلع کے دگھوارہ تھانہ علاقہ کے بستی جلال گاﺅں میں ایک نوجوان کا گولی مار کرقتل کر دیا گیا ۔
نوجوان کا گولی مار کر قتل
ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے آج صبح امبیکا بھوانی اسٹیشن کے نزدیک جھوآ گاﺅں کے نزدیک جھاڑ ی میں ویویک کی لاش ہونے کی اطلاع پولیس کو دی۔
اس کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے صدر اسپتال ، چھپرہ بھیج دیا ہے ۔ ویویک کو گھرسے لے جانے والے لڑکے سونپور کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں۔ لڑکوںکی شناخت کرنے کے بعد پولیس ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماری کر رہی ہے۔