ریاست جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں شوہر اور بیوی کے درمیان گھریلو جھگڑے میں شوہر نے بیوی کو گولی مار دی اور 15 دن کے نومولود کو چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ راجیش سونکر جو فی الحال ہزاری باغ کے ملہ ٹولی میں رہتا ہے، نے اپنی بیوی وندنا دیوی (27 برس) کو گولی مار دی اور گھر کو تالا لگا کر 15 دن کے نوزائیدہ کو چھوڑ کر بھاگ گیا۔ بچے کے رونے کی آواز سن کر وندنا کے دیور سونو سونکر نے دروازے کا تالا توڑا اور کمرے میں داخل ہونے کے بعد وندنا کو خون میں لت پت پایا۔ وندنا کو فوری طور پر شیخ بھکھاری میڈیکل کالج لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ مقتول اعظم گڑھ اتر پردیش جب کہ ملزم بہار کا رہنے والا ہے۔ Domestic Dispute case in Hazaribag
Husband Shot Dead of Wife: بیوی کے کردار پر شک، شوہر نے گولی مار دی - بیوی کے کردار پر شک میں گولی ماری
جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں ایک شخص نے بیوی کے کردار پر شک میں اسے گولی مار دی اور لاش اور نومولود بچے کو چھوڑ کر گھر سے فرار ہوگیا۔ Husband Shot Dead of Wife
اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ملہ ٹولی موقع پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہزاری باغ میڈیکل کالج ہسپتال بھیج دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے تیز کارروائی کی جا رہی ہے جبکہ پولیس متوفی کے والدین کی آمد کا انتظار کر رہی ہے۔ Man shoots Wife Suspecting Her Fidelity in Jharkhand اس دوران پولیس نے ملزم کے چھوٹے بھائی سونو کمار سونکر اور اس کی ماں کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔ ملزم کے اہل خانہ کے مطابق بچے کی پیدائش کے بعد سے میاں۔بیوی میں جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔ ملزم کے بھائی نے بتایا کہ وہ ٹیوشن کے لیے گیا تھا اور واقعہ کے وقت اس کی والدہ پڑوس میں گئی تھیں۔