ریل پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ جھاجھا ۔ کیول ریل سیکشن پر داد پور ہالٹ کے نزدیک اپ لائن پر ایک شخص کی موت ٹرین کی زد میں آنے سے ہوگئی ۔ متوفی کی شناخت مدھوبنی ضلع کے راج نگر تھانہ علاقہ کے تحت سمری گاﺅں باشندہ رام پور ٹھاکر کے طور پر ہوئی ہے ۔ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہے ۔
جموئی میں ٹرین سے کٹ کر ایک شخص کی موت - جموئی بہار میں ٹرین حادثہ
ریاست بہار میں جموئی ضلع کے جھاجھا تھانہ علاقہ میں آج ٹرین کی زد میں آنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی ۔
جموئی میں ٹرین سے کٹ کر ایک شخص کی موت
ذرائع نے بتایاکہ متوفی ذہنی طور سے معذور تھا اور قریب ایک ہفتہ سے لاپتہ تھا۔ متوفی کے اہل خانہ کو واقعے کی جانکاری دے دی گئی ہے ۔