اطلاعات کے مطابق لاش کو گیا پہنچایا گیا جہاں لواحقین اور مقامی افراد نے لاش کو سڑک پر رکھ کرمظاہرہ کیا۔
لواحقین نے سول لائن تھانہ کے انچارج پر وقت پر کاروائی نہ کرنے کا الزام عائد کیا۔
گیا شہر کے سول لائن تھانہ علاقے کے بہوا چورا میں گزشتہ دنوں دو پڑوسیوں کے بیچ رسہ کشی کے دوران روی کانت سنہا نامی شخص کو غیرمعمولی چوٹیں آئی تھیں۔
روی کانت سنہا کو زخمی حالت میں مگدھ میڈیکل ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے بہترعلاج کے لیے رانچی ریفر کردیا تھا۔
باہمی تشدد میں زخمی نوجوان ہلاک اطلاعات کے مطابق علاج کے دوران روی کانت کی موت ہوگئی اور لاش کے گیا پہنچتے ہی مشتعل لواحقین اور مقامی لوگوں نے لاش کو سڑک پر رکھ گھنٹوں مظاہرہ کرتے ہوئے اس کیس میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔
لواحقین نے پولیس پر ملزمین کو بچانے کا الزام عائد کیا ہے۔انہوں نے انتظامیہ سے معاوضہ کی رقم کی ادائیگی کا بھی مطالبہ کیا۔
ہلاک شدہ شخص کی بیوی اور بیٹی نے پولیس پر پیسہ لیکر ملزمین کو رہا کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
وہی ڈی ایس پی راج کمار شاہ کا کہنا ہے کہ کیس میں ملوث افراد کی تلاش جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'جنکے خلاف کیس درج کیا گیا ہے وہ سبھی افراد فرار ہیں اور ان کے گھر میں تالا لگا ہوا ہے۔'