اطلاعات کے مطابق آج دربھنگہ اسٹیشن کے یارڈ میں کھڑی ٹرین میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے بوگی پوری طرح جل کر خاکستر ہوگئی۔ واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
دربھنگہ ریلوے اسٹیشن پر ایک اور آتشزدگی کا واقعہ اسٹیشن یارڈ میں آج احمد آباد ٹرین کی ایک بوگی میں اچانک آتشزدگی کی وجہ سے افرا تفری پھیل گئی۔
دربھنگہ میں تین دن قبل بھی اسی طرح کا واقعہ پیش آیا تھا۔ 4 ستمبر کو رات دیر گئے آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں بہار سمپرک کرانتی کی ایک بوگی جل کر تباہ ہوگئی تھی۔
آج ہوئی آتشزدگی کے بعد عوام لوگ اور ملازمین کو آگ بجھانے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ فائر بریگیڈ کی گاڑی مقام پر پہنچنے سے قاصر تھی۔ بالآخر آگ پر قابو پالیا گیا۔
اسٹیشن ماسٹر بلرام کمار نے کہا کہ پہلی نظر میں یہ واقعہ کسی غیرسماجی عناصر کی کارستانی کا نتیجہ دکھائی دے رہا ہے جبکہ فارنسک جانچ کے بعد ہی حقیقت سامنے آئے گی۔
وہیں 4 ستمبر کو ہوئی آتشزدگی کی جانچ کرنے والے ایک عہدیدار نے کہا کہ واقعہ ڈپارٹمنٹ کی لاپرواہی کی وجہ سے رونما ہوا ہے جبکہ اس سلسلہ میں مکمل جانچ کی جارہی ہے۔