ریاست بہار کے ضلع کیمور میں شیر شاہ سوری شاہراہ پر کنٹینر اور اسکارپیو کی شدید ٹکر میں اسکارپیو پر سوار ایک شخص کی موت جائے واقعہ پر ہی ہو گئی۔
اطلاع کے مطابق 'انامیکا ہوٹل کے سامنے ہوئے اس آمنے سامنے کی ٹکر میں اسکارپیو پر سوار ایک شخص کی موت ہوگئی۔ وہیں ایک شخص بری طرح سے زخمی ہو گیا۔ جس کا علاج کدرا کے ہی پراٸیوٹ اسپتال میں چل رہا ہے۔