اردو

urdu

By

Published : Apr 28, 2021, 8:09 PM IST

ETV Bharat / state

ارریہ: رسالہ چشمہ رحمت کا خصوصی شمارہ " رمضان المبارک نمبر" کا اجرا عمل میں آیا

دینی و ادبی سہ ماہی چشمہ رحمت کا خصوصی شمارہ " رمضان المبارک نمبر" کا اجرا آج عمل میں آیا ہے۔ اس موقع پر رسالہ کے مدیر مفتی حسین احمد ہمدم نے کہا کہ یہ رسالہ تقریباً دو سالوں سے شائع ہو رہا ہے اور اس وقت چھٹا شمارہ ایک خاص نمبر کی صورت میں منظر عام پر لایا گیا ہے۔

ارریہ : رسالہ چشمہ رحمت کا خصوصی شمارہ " رمضان المبارک نمبر" کا اجرا عمل میں آیا
ارریہ : رسالہ چشمہ رحمت کا خصوصی شمارہ " رمضان المبارک نمبر" کا اجرا عمل میں آیا

سرزمین ارریہ سے شائع ہونے والے دینی و ادبی سہ ماہی چشمہ رحمت کا خصوصی شمارہ " رمضان المبارک نمبر" کا اجرا آج مدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ کے احاطے میں قاضی شہر حضرت مولانا قاضی عتیق اللہ رحمانی ، مدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ کے انچارج پرنسپل مولانا شاہد عادل قاسمی ، جمعیۃ علماء ارریہ کے نائب صدر مفتی ہمایوں اقبال ندوی ،مدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ کے سکریٹری و سابق وارڈ کاؤنسلر مہتاب عالم ، صحافی عارف اقبال و مولانا منور حسین قاسمی کے ہاتھوں عمل میں آیا.


رمضان المبارک کا خصوصی نمبر شائع ہونے پر موجود علماء کرام و دانشوران نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے رمضان المبارک کا علمی تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس رسالے کا مطالعہ ہر روزہ دار کو کرنی چاہیے۔

ارریہ : رسالہ چشمہ رحمت کا خصوصی شمارہ " رمضان المبارک نمبر" کا اجرا عمل میں آیا

اس موقع پر قاضی شریعت مولانا قاضی عتیق اللہ رحمانی نے کہا کہ روزہ داروں کے لیے یہ ایک علمی تحفہ ہے، جس کے لئے رسالہ کے مدیر مفتی حسین احمد ہمدم مبارکباد کے مستحق ہیں۔ چشمہ رحمت کا یہ عشرہ رحمت میں تیار ہو کر عشرہ مغفرت میں منظر عام پر آیا ہے، اللہ کرے رحمت کا چشمہ ہمیشہ یونہی جاری رہے.

مدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ کے انچارج پرنسپل مولانا شاہد عادل قاسمی نے کہا کہ موجودہ وقت میں چشمہ رحمت ارریہ کی سرزمین سے شائع ہونے والا ایک ادبی و اصلاحی رسالہ ہے، مدیر محترم ایک اچھے ادیب و شاعر ہونے کے ساتھ مستند عالم و مفتی بھی ہیں، اس لئے خاص نمبر میں مسائل معتبر طریقے سے جمع کئے گئے ہیں.


جمعیۃ علماء ارریہ کے نائب صدر مفتی ہمایوں اقبال ندوی نے کہا کہ رمضان المبارک میں بہت سے چھوٹے چھوٹے ایسے مسائل پیش آتے رہتے ہیں جو بروقت کسی معتبر عالم دین سے رابطہ نہ ہونے کی صورت میں وہ حل نہیں ہو پاتے ہیں اور رمضان گزر جاتا ہے، رمضان المبارک نمبر سے اس محرومی کا بہت حد تک تدارک ہوگا۔

اس موقع پر رسالہ کے مدیر مفتی حسین احمد ہمدم نے کہا کہ یہ رسالہ تقریباً دو سالوں سے شائع ہو رہا ہے اور اس وقت چھٹا شمارہ ایک خاص نمبر کی صورت میں منظر عام پر لایا گیا ہے، جو دراصل رمضان اور اس کے خصوصی اعمال و عبادات کے فضائل و مسائل کا ایک مختصر انسائیکلوپیڈیا ہے. جس میں رمضان، قرآن، روزہ، تراویح، اعتکاف، شب قدر، چاند رات اور یوم عید کے فضائل و مسائل کو خوبصورت ترتیب سے جمع کر دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details