اردو

urdu

ETV Bharat / state

Magadh University ڈگری تصدیق کے نام پر رشوت مانگنے والا ملازم معطل

مگدھ یونیورسیٹی کے ملازم پر ایک نوجوان سے ڈگری کی تصدیق کرنے پر رشوت لینے کے الزام میں معل کردیا گیا ہے۔یونیورسیٹی کے "پی آر او" سنجے کمار نے بتایا کہ شکایت ملنے پر یونیورسیٹی کے وائس چانسلر نے ملازم کے خلاف کارروائی کی ہےMagadh University

ڈگری تصدیق کے نام پر رشوت مانگنے والا ملازم معطل
ڈگری تصدیق کے نام پر رشوت مانگنے والا ملازم معطل

By

Published : Sep 17, 2022, 1:10 PM IST

ریاست بہار کے گیا ضلع میں واقع مگدھ یونیورسٹی اکثڑ و بیشتر بدعنوانی کے معاملے کو لے کر سرخیوں میں ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سابق وائس چانسلر پروفیسر راجندر پرساد پر عائد بدعنوانی کے الزمات کے بعد کوئی مستقل وائس چانسلر بحال نہیں ہو سکا ہے ۔اکنامک آفنس بہار کی جانچ ابھی چل رہی ہے ۔باوجود اس کے یہاں بدعنوانی کا معاملہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔Magadh University Staff Suspended In Bribe Case In Gaya In Bihar

مگدھ یونیورسٹی میں ڈگری کے ویریفکشن کے لئے پہنچے ایک نوجوان سے ایک ملازم نے دس ہزار روپے رشوت مانگی۔اس کے بعد اس نوجوان نے اس کی شکایت انچارج وائس چانسلر سے کردی ۔

یہ بھی پڑھیں:Shareena Ahmad in FIFA Wolrd Cup شرینہ احمد فیفاورلڈکپ کے لیے عربی زبان میں گائیں گی نغمہ

مگدھ یونیورسیٹی کے پی آر او سنجے کمار نے بتایا کہ نئے انچارج وائس چانسلر پروفیسر جواہر لال نے عہدہ سنبھالتے ہی سخت کارروائی کرنی شروع کردی ہے ۔خالد نسیم نام کے ایک شخص نے وائس چانسلر سے شکایت کی تھی کہ منتوش کمار جو ویریفیکیشن سیل میں کام کرتا ہے۔ اس نے ان سے دس ہزار روپے بطور رشوت کا مطالبہ کیا ہے، وائس چانسلر نے اس معاملے کا فوری جائزہ لینے اور ضروری کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔

خالد نسیم نے بتایا کہ ان کا بھائی بیرون ملک میں ملازمت کرتا ہے۔ جس کی ڈگری کی تصدیق کرانے کے لئے وہ یہاں آیا تھا، منتوش نے تصدیق کے نام پر دس ہزار روپے مانگی۔ Magadh University Staff Suspended In Bribe Case

ABOUT THE AUTHOR

...view details