اردو

urdu

ETV Bharat / state

پریشان طلبا کا احتجاج - پٹنہ

ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع مگدھ میڈیکل کالج کے طلبا و طالبا ت نے امتحانات کے مراکز دور ہونے کے سبب زبردست احتجاج کیا ہے۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Jun 30, 2019, 10:59 PM IST

گیا کے انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج میں آج کافی دیر تک ہنگامی صورتحال بنی رہی۔

میڈیکل سیکنڈ ایئر کے طلبہ و طالبات نے امتحان کا سنٹر شہر سے دور پڑھنے کی مخالفت میں ایمرجنسی وارڈ میں تالا لگا دیا۔

متعلقہ ویڈیو

حالات کو قابو میں کرنے کے لئے سی ٹی ایس پی منجیت پولیس اہلکاروں کے ساتھ میڈیکل کالج پہنچے اور طلبہ و طالبات کو سمجھانے کی کوشش کی۔

طلبا کا کہنا تھا کہ گرمی کے موسم میں شہر سے 20 کلومیٹر دور سینٹر دیا جانا غیر مناسب ہے۔

دوسری جانب میڈیکل کالج کے پرنسپل نے طلبا و طالبات کو سمجھانے کی کوشش کی کہ امتحان کے لئے سنٹر کا انتخاب ان کے اختیار سے باہر ہے اور یہ فیصلہ یونیورسٹی کرتی ہے۔

ہسپتال کے سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر وجئے کرشن پرساد نے بھی طلبہ و طالبات کے ذریعہ ایمرجنسی وارڈ کے کام کو اثرانداز کرنے کی تصدیق کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details