اردو

urdu

ETV Bharat / state

فوقانیہ و مولوی امتحانات کا آج سے آغاز - فوقانیہ و مولوی امتحان کا آج سے آغاز

بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے زیر اہتمام فوقانیہ اور مولوی امتحانات کا آج سے آغاز ہو گیا ہے۔

فوقانیہ و مولوی امتحان کا آج سے آغاز
فوقانیہ و مولوی امتحان کا آج سے آغاز

By

Published : Jan 23, 2020, 8:50 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 4:01 AM IST

بہار کے ارریہ میں فوقانیہ و مولوی امتحانات کے لیے طلبا اور طالبات بڑی تعداد مختلف سینٹرز پر پہنچ رہے ہیں ، مدرسہ بورڈ کی جانب سے یہ امتحانات دو نشستوں میں منعقد ہو رہا ہے جو ایک فروری تک چلے گا،

ان دونوں امتحانات کے لئے ضلع میں کل 26 سینٹر بنائے گئے ہیں، جس پر 4302 مولوی کے اور8481 فوقانیہ کے طلباء امتحان دے رہے ہیں۔

فوقانیہ و مولوی امتحان کا آج سے آغاز۔ویڈیو

بورڈ کی جانب سے تمام سینٹر پر مجسٹریٹ تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ بہتر نظم و نسق کے لئے ضلع انتظامیہ نے ہر مرکز پر چار پولیس اہلکار تعینات کئے ہیں.

ان امتحانات کے مد نظر مدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ کے سینٹر انچارج مولانا شاہد عادل قاسمی نے بتایا کہ امتحان پرامن ماحول میں ہو رہا ہے، کسی بھی طرح کی بدعنوانی سامنے نہیں آئی ہے،آج پہلے دن کے امتحان میں کسی بھی طالب علم کے معطل ہونے کی خبر بھی نہیں ہے۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 4:01 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details