گیا:بہار کے ضلع گیا کے آمس تھانے کے تحت راجہ پل علاقے میں سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل پر سوار مدرسے کے استاد کی موت ہو گئی، جب کہ ان کا بیٹا شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ Madrasa Teacher Killed In Road Accident In Gaya
ذرائع کے مطابق سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والے مدرسہ کے استاد کی شناخت 24 سالہ حافظ محمد امتیاز کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ رفیع گنج تھانہ علاقہ کے رتن کھیپ کے رہنے والے تھے۔ ان کے والد کا نام محمد قاسم شاہ ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ حافظ امتیاز گروا کے بھروندھا میں اپنے رشتہ دار کے ولیمہ میں شرکت کے بعد شیرگھاٹی مدرسہ قادریہ رضویہ میں ڈیوٹی کرنے جا رہا تھا۔ اسی دوران راجہ پل کے قریب ایک ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی زبردست تھی کہ حافظ امتیاز اور ان کا 5 سالہ بیٹا محمد حسن جی ٹی روڈ پر کافی دور جاکر گرے۔